معیاری پوسٹس کا ذخیرہ

بدھ، 6 مارچ، 2019

درست اردو سیریز - 1



السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ

آئیے درست اردو بولیں، پڑھیں


  • نقصِ امن

مثال: پولس حکام نے اندیشئہ نقصِ امن کے تحت چار افراد کو گرفتار کرلیا ۔
نقص کے معنی کمی کے ہیں، اور” نقض“ کے معنی توڑنا یا درہم برہم کرنا ۔
لہذا ظاہر ہے کہ یہاں نقصِ امن درست نہیں، صحیح نقضِ امن ہے۔   ایک نقطہ کے فرق سے معنی کچھ کے کچھ ہوگئے ۔

  • کاروائی ،  قائمقام

ان دونوں لفظوں میں ایک ایک حرف کم ہے ۔
صحیح لفظ
کارروائی، اور قائم مقام ہے ۔

محمدقمرالاسلام ناندیڑ کی ادنٰی سی کاوش

3 تبصرے:

  1. ماشاءاللہ عمدہ پیشکش ہے۔

    جواب دیںحذف کریں
  2. واقعتاً!

    اور چونکہ یہ سیریز ہے، تو امید ہے قمر الاسلام صاحب کی جانب سے آئندہ بھی ایسی پوسٹس آتی رہیں گی۔

    جواب دیںحذف کریں
  3. ماشاءاللہ بہت اچھا سلسلہ ہے

    جواب دیںحذف کریں

اُردو ڈیٹا بیس کیا ہے؟

ڈیٹا بیس ذخیرہ کرنے کی جگہ کا تکنیکی نام ہے۔ اردو ڈیٹا بیس معیاری اور کارآمد پوسٹس کے ذخیرے کا پلیٹ فارم ہے، جو سوشل میڈیا بالخصوص واٹس ایپ اور فیس بک کے توسط سے پوری دنیا میں ہر روز پھیلائی جاتی ہیں۔
مزید پڑھیں

پوسٹس میں تلاش کریں

اپنی تحریر بھیجنے کے لیے رابطہ کریں

نام

ای میل *

پیغام *