معیاری پوسٹس کا ذخیرہ

ہفتہ، 13 مئی، 2023

مولانا اعجاز کامٹوی — ایک بار گزرے تھے دور سے وہ بے پردہ اور میری دنیا میں آج تک اجالا ہے

غزل

ِ
آنسوؤں کے تاروں سے دامنِ شبِ غم تک ہر نفس سجایا ہے ہر طرح نکھارا ہے ہم نے اپنی خلوت کو حاصلِ محبت کو کتنی دیدہ ریزی سے انجمن بنایا ہے شانِ بے نیازی جب اتنی نور ساماں ہے التفات کا عالم کون جانے کیا ہوگا ایک بار گزرے تھے دور سے وہ بے پردہ اور میری دنیا میں آج تک اجالا ہے شکریہ تغافل کا شکریہ جفاؤں کا رنگ و نور و نکہت سے سج گئی ہے تنہائی آپ کی عنایت سے آج دردِ دل اپنا پھول بن کے مہکا ہے چاند بن کے چمکا ہے پھول کی مہک مجھ میں خار کی کھٹک مجھ میں برق کی چمک مجھ میں شعلے کی لپک مجھ میں میں نے ساری دنیا کے ایک ایک ذرے کا اپنے دل کی دنیا کو آئنہ بنایا ہے گرمیِ بیاباں کیا خنکیِ چمن کیسی اب فضائے عیش و غم دل کو چھو نہیں سکتی حسن کے تلون کا رنگ ہم نے دیکھا ہے اب ہماری نظروں میں دھوپ ہے نہ سایہ ہے سعیِ پردہ داری سے بات بن نہیں سکتی اب نقاب اٹھا دیجے ورنہ یہ بتا دیجے رنگِ لالہ و گُل سے نورِ ماہ و انجم تک کس کی ضو فشانی ہے کون جلوہ آرا ہے
Title: Ek Bar Guzre The Duur Se Wo Be Parda Ghazal By Maualana Ejaz Kamtvi
Slug: ek-bar-guzre-the-duur-se-wo-be-parda-ghazal-by-maualana-ejaz-kamtvi

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

اُردو ڈیٹا بیس کیا ہے؟

ڈیٹا بیس ذخیرہ کرنے کی جگہ کا تکنیکی نام ہے۔ اردو ڈیٹا بیس معیاری اور کارآمد پوسٹس کے ذخیرے کا پلیٹ فارم ہے، جو سوشل میڈیا بالخصوص واٹس ایپ اور فیس بک کے توسط سے پوری دنیا میں ہر روز پھیلائی جاتی ہیں۔
مزید پڑھیں

پوسٹس میں تلاش کریں

اپنی تحریر بھیجنے کے لیے رابطہ کریں

نام

ای میل *

پیغام *