معیاری پوسٹس کا ذخیرہ

ہفتہ، 6 جون، 2020

ابنِ تیمیہ رحمہ اللہ کا یہودیوں اور عیسائیوں کو ایک دلچسپ مشورہ

عزیز دوست سید عکاشہ کی وال سے مختصر تحریر۔ اس میں ہمارے اور یہودیوں کے متعلق نظریات کا اتحاد ڈسکس کیا گیا ہے۔ (شکیب)

🍁 یہودیوں اور عیسائیوں کا مسلمانوں کے متعلق موقف
✍ سید عکاشہ

یہودیوں کے مطابق دو قسم کی اقوام ہیں:
۱۔ اللہ کے منتخب بندے (God's chosen people): اور یہ صرف بنی اسرائیل کی نسل ہے۔

۲۔ بنی نوح علیہ السلام (Bnei Noah): یہ تمام انسان ہیں اور خاص طور پر بنی اسرائیل کے علاوہ دنیا کی تمام اقوام ہیں۔

بنی اسرائیل پر کل ملا کر چھہ سو تیرا (613) احکامات  ہیں جو ان کے انبیاء کی تعلیمات سے ماخوذ ہیں۔ 

غیر بنی اسرائیل یعنی بنی نوح پر صرف سات احکامات ہیں:
۱۔ وہ شرک نہیں کریں گے۔

۲۔ خدا کی گستاخی نہیں کریں گے۔

۳۔ عدالتیں (courts) قائم کریں گے۔

۴۔ قتل نہیں کریں گے۔

۵۔ زنا اور فحش افعال نہیں کریں گے۔

۶۔ چوری نہیں کریں گے۔

۷۔ کسی زندہ جانور کا گوشت نہیں کھائیں گے، اس کو ذبح کرنے کے بعد ہی اس کا گوشت کھانا حلال ہوگا۔

اب مسلمان اس پر ایمان لاتے ہیں اور ان احکامات سے بیزار نہیں ہیں، اس لیے یہودیوں کے مطابق وہ اگلی زندگی میں محفوظ ہوں گے، مسیحی محفوظ نہیں ہوں گے۔ یاد رہے کہ یہودیوں کے نزدیک اگلی زندگی سے مراد ضروری نہیں کہ جنّت ہی ہو۔ اس میں اختلاف پایا جاتا ہے جس کا ذکر تلمود میں ہے اور وہ ایک تفصیلی موضوع ہے۔ انہوں نے عرف کی وجہ سے "جنّت" اور "جہنّم" کے الفاظ کا استعمال کیا ہے، ورنہ یہودیوں کے یہاں the world to come کے لفظ کا استعمال ہوتا ہے۔ 

خیر، اس پر امام ابن تیمیہؒ نے بہت عمدہ بات کہی تھی۔

مسیحی کہتے ہیں کہ مسلمان یہودیوں سے بہتر ہیں اور یہ بات میں پرسنلی جانتا ہوں۔ یہودی کہتے ہیں کہ مسلمان مسیحیوں سے بہتر ہیں، یہ بات بھی اس ویڈیو (یوٹیوب لنک محذوف) سے پتہ چلتی ہے۔ 

امام ابن تیمیہؒ کہتے ہیں کہ پھر تم لوگ فیصلے ہم سے ہی کروالیا کرو کیونکہ تم دونوں کے نزدیک ہم بہتر ہیں۔

فیس بُک سے ماخوذ

🔖 اُردو محفل
🍃🍂🍃🍂🍃🍂🍃🍂🍃🍂🍃

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

اُردو ڈیٹا بیس کیا ہے؟

ڈیٹا بیس ذخیرہ کرنے کی جگہ کا تکنیکی نام ہے۔ اردو ڈیٹا بیس معیاری اور کارآمد پوسٹس کے ذخیرے کا پلیٹ فارم ہے، جو سوشل میڈیا بالخصوص واٹس ایپ اور فیس بک کے توسط سے پوری دنیا میں ہر روز پھیلائی جاتی ہیں۔
مزید پڑھیں

پوسٹس میں تلاش کریں

اپنی تحریر بھیجنے کے لیے رابطہ کریں

نام

ای میل *

پیغام *