معیاری پوسٹس کا ذخیرہ

ہفتہ، 6 جون، 2020

خود نمائی اور خود ستائی میں فرق

🍁خود نمائی اور خود ستائی میں فرق

👦 الف نظامی

براہ کرم بتائیے کہ:
خود نمائی اور خود ستائی میں کیا فرق ہے؟
👦 محمد تابش صدیقی

خود نمائی دکھاوے کو کہتے ہیں کہ لوگوں کو دکھا دکھا کر اچھا کام کیا جائے تاکہ لوگ تعریف کریں۔

اور خود ستائی اپنی تعریف خود کرنے کو کہتے ہیں۔

👦 الف نظامی

اپنی تعریف خود کرنا اچھا ہے یا برا ہے؟

انسان میں کوئی خوبی ہو تو اس کے اظہار میں کیا برائی ہے اگراس نے اپنے اندروہ خوبی از خود پیدا کی ہو؟

👦 شکیب

اچھا یا برا سے مراد اگر مذہب کے زاویۂ نظر سے ہے تو تحدیثِ نعمت کے طور پر مستحسن ہے اور ریاکاری کے طور پر مذموم۔

ازخود کا تصور بھی بنیادی طور پر نادرست ہوگا، کہ بندے کا بغیر استعانتِ الٰہی کے کچھ کرنا محال ہے۔

🔖 اُردو محفل فورم

🍃🍂🍃🍂🍃🍂🍃🍂🍃🍂🍃

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

اُردو ڈیٹا بیس کیا ہے؟

ڈیٹا بیس ذخیرہ کرنے کی جگہ کا تکنیکی نام ہے۔ اردو ڈیٹا بیس معیاری اور کارآمد پوسٹس کے ذخیرے کا پلیٹ فارم ہے، جو سوشل میڈیا بالخصوص واٹس ایپ اور فیس بک کے توسط سے پوری دنیا میں ہر روز پھیلائی جاتی ہیں۔
مزید پڑھیں

پوسٹس میں تلاش کریں

اپنی تحریر بھیجنے کے لیے رابطہ کریں

نام

ای میل *

پیغام *