السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ
آئیے درست اردو بولیں، پڑھیں
- نہ،معلوم،نامعلوم
مثالیں:
▪ نا معلوم مجھ سےشریف صاحب کیوں ناراض ہیں۔
▪ نہ معلوم افراد نے سادہ لوح دیہاتی کو چکمہ دے کر لوٹ لیا۔
نامعلوم اسم صفت ہے،جو موصوف کے لئے آتا ہے۔ لہذا اس کا استعمال دوسرے جملے میں درست ہوگا۔ نامعلوم افراد نے 'سادہ لوح دیہاتی کو چکمہ دے کر لوٹ لیا۔
اور نہ معلوم اسم تمیز ہے،جو فعل یا کسی دوسرے تمیز سے تعلق رکھتا ہے۔ لہذا پہلے جملے میں لانا درست ہوگا۔ نہ معلوم مجھ سے شریف صاحب کیوں ناراض ہیں۔
مورخہ ۷/مارچ ۲۰۱۹
محمدقمرالاسلام ناندیڑ کی ادنٰی سی کاوش
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں