السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ
آئیے درست اردو بولیں، پڑھیں
- نئی جدّت
مثال: تم تو ہر بات میں ایک نئی جدّت پیدا کرتے ہو۔
جدّت، کے معنی نئی چیز یا بات کے ہیں ـ لہذا جدّت کے ساتھ نئی لانا بالکل غلط ہے۔
- استفادہ حاصل کرنا
مثال: طلبہ کو اپنے اساتذہ سے پورا پورا استفادہ حاصل کرنا چاہیئے۔
استفادہ کے معنی ہی خود ہی فائدہ حاصل کرنے کے ہیں۔ لہذا حاصل بڑھانا غلط ہے۔ استفادہ کرنا، کافی اور صحیح ہے۔
محمدقمرالاسلام ناندیڑ کی ادنٰی سی کاوش
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں