معیاری پوسٹس کا ذخیرہ

ہفتہ، 5 جنوری، 2019

اگر مسلمان ہو تو اسے پھیلاؤ ورنہ۔۔۔



ذیل کے میسج کے جواب میں لکھی گئی تحریر۔۔۔


امریکہ کےKanjar ‎‏  سفیر نے کہا ھے کہ جس نام کے ساتھ محمد آجاۓ اسے ہمارا کمپیوٹر قبول نہیں کرتا۔ مسلمانو! اپنے آقا محمد کا نام اتنا استعمال کرو کہ امریکہ کاکمپیوٹر فیل ھوجائے۔ اگر محمد کے غلام ھو تو میسج آگے چلاؤ امریکہ کے غلام ھو تو مٹا دو!
مجھے ذرا ایک بات بتائیے گا۔  واٹس ایپ میسج فارورڈ کرنے سے امریکہ کے کمپیوٹر کا کیا تعلق ہے؟
آپ کے خیال میں یہ میسجز کون لوگ بناتے ہیں؟
کنجر جیسے مقدس لفظ کو انگریزی میں کیوں لکھا گیا ہے؟ نیز یہ سفیر کہاں ملے گا، اس کا نام پتہ کچھ ہو تو بتائیں۔ کہیں آپ "کنجر" ہی کو اس کا نام تو نہیں سمجھ رہے؟
آپ نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا نام 2 بار لکھا ہے، ایک مرتبہ بھی درود کیوں نہیں لکھا گیا؟
ایک واٹس ایپ میسج فارورڈ نہ کرنے کی بنیاد پر لوگوں کو امریکہ کا غلام کہنے کا ٹھیکہ آپ کو کہاں سے ملا ہے؟

اگر آپ ایسے میسجز پر اتنے جذباتی ہو جاتے ہیں تو یہ ایک میسج👇 فارورڈ کر دیں، ذرا ہماری پبلسٹی ہو جائے گی۔

ایک  بڑی  سازش

اُردو  محفل  پوری  دنیا  میں  اُردو  کا  سب  سے  معتبر  اور  زبردست  واٹس  ایپ  گروپ،  جس  میں  شعراء  اور  ادباء  کی  بھرمار  ہے۔
اس  گروپ  کے  ذریعے  کافروں  کی'اردو  مٹاؤ'  سازش  کو  ناکام  بنانا  ہے۔  اس  میسج  کو  اتنا  پھیلاؤ  کہ  'کافر  ناکام  ہو  جائیں۔  اگر  ہندو  ہو  تو  ڈیلیٹ  کردو۔
گروپ  لنک  یہ  ہے: [گروپ لنک حذف کیا گیا]

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

اُردو ڈیٹا بیس کیا ہے؟

ڈیٹا بیس ذخیرہ کرنے کی جگہ کا تکنیکی نام ہے۔ اردو ڈیٹا بیس معیاری اور کارآمد پوسٹس کے ذخیرے کا پلیٹ فارم ہے، جو سوشل میڈیا بالخصوص واٹس ایپ اور فیس بک کے توسط سے پوری دنیا میں ہر روز پھیلائی جاتی ہیں۔
مزید پڑھیں

پوسٹس میں تلاش کریں

اپنی تحریر بھیجنے کے لیے رابطہ کریں

نام

ای میل *

پیغام *