معیاری پوسٹس کا ذخیرہ

ہفتہ، 24 اپریل، 2021

ہندوستان میں کووڈ سے حالت ابتر، وجوہات کا مختصر خلاصہ

 #ورلڈ_نیوز
🕒 گیارہ گھنٹے قبل


ترجمہ: شکیب احمد


 جمعہ کے دن ہندوستان بھر میں آکسیجن سپلائی کے لیے ہاہاکار مچی اور مریض ہسپتالوں کے باہر دم توڑتے رہے۔ 

راجدھانی دہلی میں کووڈ-19 سے "تقریباً ہر پانچ منٹ میں 1 موت"   ریکارڈ کی گئی۔ 

محکمہء صحت کے اس انہدام کی وجوہات کا مختصر خلاصہ:


1۔ قبل از وقت خوشیاں منانا
جنوری میں یونین حکومت (مودی حکومت) خود کی تعریف پر اتر آئی جب وائرس کی پہلی لہر ختم ہونے لگی۔ جبکہ ماہرین ایک "دوسری لہر" کا خدشہ ظاہر کر چکے تھے۔ 
انڈیا کھل گیا۔

2۔ تہوار
بالکل عین وقت پر ہولی آ پڑی جس نے وبا پھیلنے کا دوبارہ آغاز کیا۔ 
اپریل میں کمبھ میلے کا موقع آیا جو 12 سال بعد آتا ہے۔ 6 ملین لوگوں نے اس میں شرکت کی اور غسل کیا۔ 

3۔ الیکشن
بڑی بڑی الیکشن ریلیاں نکالی گئیں۔مودی حکومت نے اتنے بڑے مجمع کو سراہا۔ 

 4۔ محکمہء صحت
ہندوستان کا محکمہء صحت ترقی یافتہ ممالک کے مقابلے بہت کمزور ہے۔

5۔ آکسیجن کی کمی
انڈیا میں آکسیجن کافی بنتی ہے لیکن اس کو ذخیرہ کرنے کی جگہوں اور نقل و حمل کا نظام بہت کمزور ہے۔ 

6۔ میوٹنٹ
وائرس کی میوٹنسی نے اسے انتہائی خطرناک بنا دیا ہے۔ یہ ہندوستان کی بدقسمتی ہے کہ اسے مزید خطرناک ورژن سے جوجھنا پڑ رہا ہے۔

7۔ ویکسین
یونین حکومت نے مرکزی پیمانے پر ویکسین بانٹنے کا انتظام کیا لیکن تیزی
بڑھتے کیسز کے سامنے یہ نظام درہم برہم ہو گیا۔ 

8۔ شکوک و شبہات
ویکسین پر عوام کی طرف سے شبہات سامنے آئے۔ بھارت بائیوٹیک کی بنائی ویکسین باوجود اچھی ہونے کے، رجسٹریشن کے وقت اس کے ٹرائل کے تیسرا مرحلے کی رپورٹ سامنے نہیں آئی۔ چنانچہ جب  مودی حکومت نے اس ویکسین کی تشہیر کی تو مخالف پارٹیوں نے اسی "مودی ویکسین" قرار دیا۔
ایک ریاست نے اسے سرے سے قبول ہی نہیں کیا۔ 

9۔ بڑھتے کیسز میں ایمبولنس، آکسیجن اور ہسپتال کے عملے کی کمی

10۔ کیسز چھپانا
بڑے پیمانے پر حکومت کی جانب سے کیسز چھپائے جانے لگے۔ جنازے اور چتا جلانے کے لیے ٹین کے مختصر کمرے بنائے گئے تاکہ لوگ ویڈیوز نہ بنا سکیں۔ البتہ باہر سڑک پر لاشیں لیے اپنی باری کا انتظار کرتے لوگ نہیں چھپ سکے۔ 
۔*۔*۔


🔖 اردو محفل

ایک واٹس ایپ گروپ تبدیلی کے لیے

🍃🍂🍃🍂🍃🍂🍃🍂🍃🍂🍃

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

اُردو ڈیٹا بیس کیا ہے؟

ڈیٹا بیس ذخیرہ کرنے کی جگہ کا تکنیکی نام ہے۔ اردو ڈیٹا بیس معیاری اور کارآمد پوسٹس کے ذخیرے کا پلیٹ فارم ہے، جو سوشل میڈیا بالخصوص واٹس ایپ اور فیس بک کے توسط سے پوری دنیا میں ہر روز پھیلائی جاتی ہیں۔
مزید پڑھیں

پوسٹس میں تلاش کریں

اپنی تحریر بھیجنے کے لیے رابطہ کریں

نام

ای میل *

پیغام *