کہیں آپ یہ الفاظ غلط تو نہیں لکھتے؟
- بھائیو، دوستو، ساتھیو (وغیرہ)
افسوس تو یہ ہے کہ یہ غلطی بہت ہی کثرت سے دیکھنے میں آ رہی ہے اور ان احباب کے قلم سے بھی سرزد ہوتی ہے جن کی اردو پر اچھے خاصے لوگ اعتماد کرتے ہیں!
❌ بھائیوں، دوستوں، ساتھیوں(ں کے ساتھ)
✅ بھائیو، دوستو، ساتھیو
💡وجہ
دراصل کسی کو پکارنے/آواز لگانے کے لیے یہ الفاظ نون غنہ کے ساتھ نہیں آتے... یہ ندائیہ الفاظ ہیں،اور ان کے بعد علامت فجائیہ "!" exclamatory mark استعمال ہوتی ہے.
دوسری طرف جب ان ہی الفاظ کی جمع plural بنائی جائے تو نون غنہ آتا ہے. مثال دیکھیے:
💡"بھائیو" کا استعمال
▪میرے بھائیو! اردو پر محنت کیجیے!
💡"بھائیوں" کا استعمال
▪اپنے بھائیوں کو بھی سمجھائیے گا.
شئیر کیجیے، یہ اردو ادب کی خدمت ہے!
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں