معیاری پوسٹس کا ذخیرہ

جمعرات، 7 مارچ، 2019

رسوا کیا اس دور کو جلوت کی ہوس نے - عفیفہ مظفر


گنتی کے اب کچھ ہی گھنٹے باقی ہیں جب ہم 8/تاریخ کو “خواتین ” کا دن شمار کرینگے اور لوگ عورتوں کی خوبیاں شمار کروانے کے لئے بڑے بڑے سمینار منعقد کرکے ڈینگیں مار رہے ہونگے، کوئی عورتوں کی آزادی پر بات کر رہے ہونگے اور کوئی اس کے حسن وجمال کو داد دے کر داد تحسین حاصل کر رہے ہونگے اور ان میں بہت سے وہ لوگ بھی ہونگے جو اس کی مظلومیت کا ذکر کرکے گھریالی آنسو بہا رہے ہونگے۔

واہ رے سنسار اور اس میں بسنے والے سفاک انسانوں تم نے تو حد ہی کردیا ہماری بہنوں کو سماج کے سامنے ننگا کرکے اس کی عزت و عصمت کی قیمت لگایا, اشتہارات کے ذریعے اس مظلوم کو بے پردا کردیا؛ اس کی ننگی تصویریں چوک چوراہوں پر لگا کر اپنی تجارت کو فروغ دیا, ٹیوی اینکر بناکر ہمیں بے محابا دوسروں کے سامنے جانے پر مجبور کیا،ہے رے دنیا تو کتنا ظالم ہے اور تونے مشرقی بہنوں کو نہ جانے کن کن ناموں سے ننگا کیا میں تیری ذہانت کو داد دیتیل ہوں میری کم عقلی کا خوب سودا کیا، ہمیں خوش کرنے کےلیے مختلف شکلوں کو وجود بخشا، تجھے زمانہ کبھی معاف نہیں کرے گا۔

میں نے جو سبق اپنے نبی سے پڑھا تھا اسے یاد رکھا ہے میں فاطمہ، عائشہ، خدیجہ رضی اللہ عنہم کی بیٹی ہوں” یوم خواتین “کے موقع پر یہ عہد لیتی ہوں اور دیگر دوسری بہنوں کو بھی عہد لینے کی گذارش کرتی ہوں کہ کوئی بھی ان درندہ صفت انسانوں کے جھانسے میں نہ آئیں ورنہ یہ تمہاری آبرو کو تار تار کئے بغیر دم نہیں لیں گے۔

یاد دلانا چا ہونگی کہ جنت کی سردار حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا نے موت سے کچھ دیر قبل کہا تھا مجھے قبرستان لے جاتے ہوئے پردے کا پورا خیال رکھنا۔

اگر آپ نے انہیں اپنا رہنما مانا ہے تو اس کا خیال رکھنا آپ کی اخلاقی ہی نہیں بلکہ قانونی ذمہ داری بھی ہے۔

” یوم خواتین ” مناتے ہوئے آپ پردے کی پاسداری کرینگی اس کی ہمیں امید ہے۔

عفیفہ مظفر
متعلم، جامعت الفالحات جالے
جماعت سوم عربی

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

اُردو ڈیٹا بیس کیا ہے؟

ڈیٹا بیس ذخیرہ کرنے کی جگہ کا تکنیکی نام ہے۔ اردو ڈیٹا بیس معیاری اور کارآمد پوسٹس کے ذخیرے کا پلیٹ فارم ہے، جو سوشل میڈیا بالخصوص واٹس ایپ اور فیس بک کے توسط سے پوری دنیا میں ہر روز پھیلائی جاتی ہیں۔
مزید پڑھیں

پوسٹس میں تلاش کریں

اپنی تحریر بھیجنے کے لیے رابطہ کریں

نام

ای میل *

پیغام *