معیاری پوسٹس کا ذخیرہ

ہفتہ، 27 جون، 2026

مسکراتے ہیں تری راہ میں مرتے ہوئے لوگ — طارق قمر

کیسے رشتوں کو سمیٹیں یہ بکھرتے ہوئے لوگ
ٹوٹ جاتے ہیں یہی فیصلہ کرتے ہوئے لوگ

غور سے دیکھو ہمیں، دیکھ کے عبرت ہوگی
ایسے ہوتے ہیں بلندی سے اترتے ہوئے لوگ

اے خدا معرکۂ لشکرِ شب باقی ہے
اور مرے ساتھ ہیں پرچھائیں سے ڈرتے ہوئے لوگ

مر کے دیکھیں گے کبھی ہم بھی، سنا ہے ہم نے
مسکراتے ہیں تری راہ میں مرتے ہوئے لوگ

قید خانوں کے اندھیروں میں بڑے چین سے ہیں
اپنے اندر کے اجالوں سے گزرتے ہوئے لوگ

کتنے چہروں پہ سرِ بزم کریں گے تنقید
آئنہ دیکھ کے تنہائی میں ڈرتے ہوئے لوگ

خودکشی کرنے پہ آمادہ و مجبور ہیں اب
زندگی! یہ ہیں ترے عشق میں مرتے ہوئے لوگ

تم تو بے وجہ پریشان ہوئے ہو طارقؔ
یوں ہی پیش آتے ہیں وعدوں سے مکرتے ہوئے لوگ

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

اُردو ڈیٹا بیس کیا ہے؟

ڈیٹا بیس ذخیرہ کرنے کی جگہ کا تکنیکی نام ہے۔ اردو ڈیٹا بیس معیاری اور کارآمد پوسٹس کے ذخیرے کا پلیٹ فارم ہے، جو سوشل میڈیا بالخصوص واٹس ایپ اور فیس بک کے توسط سے پوری دنیا میں ہر روز پھیلائی جاتی ہیں۔
مزید پڑھیں

پوسٹس میں تلاش کریں

اپنی تحریر بھیجنے کے لیے رابطہ کریں

نام

ای میل *

پیغام *