معیاری پوسٹس کا ذخیرہ

ہمارے بارے میں

اردو ڈیٹا بیس معیاری اور کارآمد پوسٹس کے ذخیرے کا پلیٹ فارم ہے، جو سوشل میڈیا بالخصوص واٹس ایپ اور فیس بک کے توسط سے پوری دنیا میں ہر روز پھیلائی جاتی ہیں۔

دیکھنے میں یہ آیا ہے کہ اس قسم کے میسجز میں کافی بڑی تعداد سرقہ اور چوری شدہ مواد،  تخلیق کار شاعر یا نثر نگار کے نام کے بغیر اور منقول کے ٹھپے کے ساتھ وائرل کردی جاتی ہیں۔ اسی کے سدباب کے لئے اولا اردو محفل نامی واٹس ایپ گروپ تخلیق کیا گیا، جس کے تحت تمام پیغامات اصل تخلیق کار کو کریڈٹ دینے کے ساتھ شیئر کیے جاتے رہے ہیں۔ 

واٹس ایپ کا نقصان اور اس پروجیکٹ کا فائدہ

اردو محفل واٹس ایپ گروپ کی زیر نگرانی یہ ڈیٹا بیس اس لیے تخلیق کیا گیا ہے تاکہ  واٹس ایپ اور فیس بک پر موجود یہ معیاری مواد محفوظ ہوتا رہے۔  کیونکہ (خصوصا) واٹسپ پر آپ کے پیغامات کے ضائع ہو جانے کا خطرہ ہمیشہ لاحق ہوتا ہے۔ 

عرصہ دراز سے  واٹس ایپ کے اوپر پیغامات یعنی میسجز محفوظ نہ ہو سکنے کے سبب لوگوں کو پریشان ہوتا دیکھا گیا ہے۔  وجہ اس کی یہ ہے کہ وٹس اپ کے اوپر آپ جو پیغامات بھیجتے ہیں واٹس ایپ کے سرور کے اوپر موجود نہیں ہوتا بلکہ آپ کے فون میں موجود ہوتا ہے۔ چنانچہ کسی بھی وجہ سے اگر میموری وائپ ہوگئی تو آپ کا سارا ڈیٹا ضائع ہو جائے گا۔  اس کا ایک متبادل ٹیلیگرام ہوسکتا ہے جس کا سارا ڈیٹا ٹیلی گرام اپنے سرور پر محفوظ رکھتا ہے۔ البتہ چونکہ اردو قارئین کی کافی بڑی تعداد پاکستان سے بھی وابستہ ہے اور وہاں ٹیلیگرام بند ہے اس لئے ویب سائٹ زیادہ بہتر متبادل ہے۔

نیز واٹسپ پر صرف ایک گروپ کے اندر یہ ایکٹیویٹی کی جا رہی تھی، ایسے تمام افراد، واٹس ایپ گروپس اور فیس بک گروپس کے مواد کو اگر یہاں جمع کیا جاتا رہے تو ہر اردو قاری کی رسائی اس معیاری مواد تک ایک ہی جگہ پر ہو سکے گی۔

اردو ڈیٹابیس کی خصوصیات

  1. روزانہ کی بنیاد پر نئے نثر پاروں اور اشعار کا اندراج
  2. صرف با وزن شاعری
  3. معیاری اور کارآمد مواد
  4. اصل تخلیق کار کو کریڈٹ دینے کا رواج
  5. املا اور قواعد کی اغلاط سے حتی الامکان بچنے کی کوشش
  6. سرقہ اور چوری شدہ مواد کی کھل کر مذمت
اپنی تحاریر بھیجنے کے لیے یہاں جائیں۔

اُردو ڈیٹا بیس کیا ہے؟

ڈیٹا بیس ذخیرہ کرنے کی جگہ کا تکنیکی نام ہے۔ اردو ڈیٹا بیس معیاری اور کارآمد پوسٹس کے ذخیرے کا پلیٹ فارم ہے، جو سوشل میڈیا بالخصوص واٹس ایپ اور فیس بک کے توسط سے پوری دنیا میں ہر روز پھیلائی جاتی ہیں۔
مزید پڑھیں

پوسٹس میں تلاش کریں

اپنی تحریر بھیجنے کے لیے رابطہ کریں

نام

ای میل *

پیغام *